منگل، 10 مارچ، 2020

امجد اسلام امجد


اردو شاعر، ڈراما نگار، نقاد ،4 اگست، 1944ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی سے فرسٹ ڈویژن میں ایم اے (اردو) کیا۔ 1968ء تا 1975ء ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے۔ اگست 1975ء میں پنجاب آرٹ کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ 1975ء میں ٹی وی ڈراما (خواب جاگتے ہیں ) پر گریجویٹ ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ مشہور ڈراموں میں وارث (ڈراما)، دن، فشار (ڈراما)، شامل ہیں۔ ایک شعری مجموعہ برزخ اور جدید عربی نظموں کے تراجم عکس کے نام سے شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ تنقیدی مضامین کی ایک کتاب (تاثرات) بھی ان کی تصنیف کردہ ہے۔ ان کے شعری مجموعے یہ ہیں

بارش کی آواز
شام سرائے
اتنے خواب کہاں رکھوں
نزدیک
یہیں کہیں
ساتواں در
فشار
سحر آثار
ساحلوں کی ہوا
محبت ایسا دریا ہے
برزخ
اس پار
پھر یوں ہوا
ذرا پھر سے کہنا
باتیں کرتے دن
رات سمندر میں
ہم اس کے ہیں( کلیات)
میرے بھی ہیں کچھ خوب( کلیات)
سپنوں سے بھر آنکھیں
اسباب (حمد و نعت)
کالموں کے مجموعے یہ ہیں

تیرے پہر کی دھوپ
کوئی دن اور
چراغ راہگذر
دیگر تصانیف یہ ہیں

ریشم ریشم (سفرنامہ)
یہ افسانے
اپنے لوگ
وقت
وارث
آنکھوں میں ترے سپنے
سپنے بات نہیں کرتے
عکس
سپنے کیسے بات کریں
خواب جاگتے ہیں(ڈرامے)
یا نصیب کلینک
دھند کے اس پار


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں